انٹر بینک میں ڈالرمزید 25پیسے، اوپن کرنسی مارکیٹ میں40پیسے مہنگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

usd price in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی پاکستانی روپے پر مریکی ڈالر کادباو برقرار رہا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالرمزید 25پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں40پیسے مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید 25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید153.10روپے سے بڑھ کر 153.35 روپے اور قیمت فروخت153.20روپے سے بڑھ کر153.45روپے پر جا پہنچی۔

مزید پڑھیں:روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی رقم 1 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔وزیرِ اعظم

اسی طرح40پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 153.60 روپے سے بڑھ کر154روپے اور قیمت فروخت154روپے سے بڑھ کر154.30روپے ہو گئی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید186روپے سے بڑھ کر 186.50روپے اور قیمت فروخت 187.80روپے سے بڑھ کر188روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 216روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت218روپے سے گھٹ کر217.50روپے ہوگئی۔

منگل کے روزکرنسی مارکیٹ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ، یورو اور برطانوی پاونڈ بھی مہنگا ہو گیاتھا ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 20پیسے بڑ ھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 152.60 روپے سے بڑھ کر 152.80 روپے اور قیمت فروخت 152.70روپے سے بڑھ کر 152.90 روپے ہو گئی۔

Related Posts