روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی رقم 1 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18جنوری کو طلب کرلیا
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18جنوری کو طلب کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 1 ارب ڈالر سے زائد فنڈز موصول ہونے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے موصول ہونے والے فنڈز 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے زبردست ردِ عمل دیا۔ اس معاملے میں اسٹیٹ بینک سمیت دیگر بینکوں کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر بینکوں نے ایک مختصر وقت میں 1 ارب ڈالر سے زائد فنڈز وصول کرکے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے جس پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) میں جمع کرائی گئی رقم  7 ماہ میں 80 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

 سمندر پار پاکستانیوں نے مارچ کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کرائے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ گزشتہ 7 ماہ میں جمع کرائی گئی رقم 80 کروڑ ڈالر کی حد عبور کر گئی۔

مزید پڑھیں: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں رقم 80 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی

Related Posts