کیا تبو ہمیشہ کنواری رہنا چاہتی ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈیا ٹوڈے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کی معروف مسلم اداکارہ تبو نے تامل، ملیالم اور ہندی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، شاندار اداکاری کی صلاحیتوں کیلئے انہیں بہترین اداکارہ کے نیشنل فلم ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

تبو جن کا اصل نام تبسم فاطمہ ہاشمی ہے، نے 14 سال کی عمر میں فلم ’ہم نوجوان‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس میں انہوں نے دیو آنند کی بیٹی کا کردار نبھایا تھا۔

تاہم حیرت انگیز امر یہ ہے کہ طویل فلمی سفر اور کافی عمر گزرنے کے باوجود تبو اب تک کنواری ہیں اور اب تک انہوں نے شادی نہیں کی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ تبو کو اداکار ناگ ارجن کے ساتھ پیار ہوگیا تھا، لیکن ناگ ارجن شادی شدہ تھے، جس کی وجہ سے یہ رشتہ آگے نہ بڑھ سکا۔

 ایک انٹرویو کے دوران تبو کی موجودگی میں ان کے بچپن کے دوست اجے دیوگن سے پوچھا گیا کہ آپ نے کبھی تبو کو شادی کرنے کا مشورہ کیوں نہیں دیا؟

 اس سوال پر اجے دیوگن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں کیوں تبو ہمیشہ ان سب باتوں کا مجھے ذمہ دار قرار دیتی ہیں۔

 اس پر تبو نے کہا ’اجے نے کبھی بھی شادی کرنے کا مشورہ نہیں دیا کیونکہ وہ مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ میرے لیے کیا اچھا ہے اور کیا برا ہے۔‘

Related Posts