ڈاکٹرز نے سینئر ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے گلے کیلئے سرجری تجویز کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکٹرز نے سینئر ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے گلے کیلئے سرجری تجویز کردی
ڈاکٹرز نے سینئر ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے گلے کیلئے سرجری تجویز کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کا سروسز ہسپتال لاہور میں طبی معائنہ ہوا ہے جس کے بعد ڈاکٹرز نے ان کے گلے کیلئے سرجری تجویز کردی۔

لاہور کے سروسز ہسپتال میں ڈاکٹرز نے خواجہ سعد رفیق کے گلے کا تفصیلی طبی معائنہ اور ٹیسٹ کیے۔ رپورٹ کے مطابق ان کے گلے کے دائیں ووکل کورڈ میں طبی مسائل ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے گلے کے  دائیں ووکل کورڈ میں لیرنکس کے مقام پر پھنسی موجود ہے جسے ختم کرنے کے لیے ڈاکٹرز نے انہیں سرجری تجویز کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے گزشتہ روز اپنے پیغام میں ن لیگ رہنما خواجہ سعد رفیق نے عوام سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل خواجہ سعد رفیق نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے صدارتی ترمیمی آرڈیننس پر تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ یہ آرڈیننس تحریکِ انصاف کے ڈونرز کو بچانے کی سازش ہے۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ برس 30 دسمبر کو اپنے پیغام میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے بڑے ٹیکس چوروں کو بچانے کی سازش ہو رہی ہے جبکہ بیوروکریسی کو لالی پاپ دے کر بہلایا گیا۔

مزید پڑھیں: نیب آرڈیننس پی ٹی آئی  ڈونرز کو بچانے کی سازش ہے۔خواجہ سعد رفیق

Related Posts