نیب ترمیمی آرڈیننس تحریک انصاف کے ڈونرز کو بچانے کی سازش ہے۔خواجہ سعد رفیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No democracy in Pakistan; political opponents being imprisoned - Saad Rafique

سابق وفاقی وزیر ریلوے و مسلم لیگ (ن) رہنما خواجہ سعد رفیق نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے صدارتی ترمیمی آرڈیننس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آرڈیننس تحریکِ انصاف کے ڈونرز کو بچانے کی سازش ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے بڑے ٹیکس چوروں کو بچانے کی سازش ہو رہی ہے جبکہ بیوروکریسی کو لالی پاپ دے کر بہلایا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قومی احتساب بیورو آرڈیننس نیب اسیران کی بی کلاس کو سی کلاس میں تبدیل کرنے کے لیے لایا گیا۔

سینئر رہنماخواجہ سعد رفیق نے الزام لگایا کہ نیب آرڈیننس کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف سازش میں مصروف ہے جس کے ذریعے موجودہ و آئندہ گرفتار رہنماؤں کو مزید رگڑا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سانحہ پی آئی سی نے اخلاقی و انتظامی گراوٹ کے بد ترین ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ 

 ٹوئٹر پر 12 دسمبر کو اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دشمن ممالک حالتِ جنگ میں بھی ہسپتالوں پر حملہ نہیں کرتے، بے گناہ مریضوں کا ناحق خون کس کے سر جاتا ہے؟ 

مزید پڑھیں: سانحہ پی آئی سی نے  گراوٹ کے ریکارڈ قائم کیے۔خواجہ سعد رفیق

Related Posts