زہرخورانی سے 5بچے جاں بحق، ڈی این اے رپورٹ آگئی، چائے میں کیا ملایا گیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جاں بحق
(فوٹو: ڈان)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب کے تاریخی شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہر خورانی کے نتیجے میں 5 بچے جاں بحق ہوگئے، واقعے کی ڈی این اے رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی (اے آر وائی) کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ چائے میں زہریلی چیز ملا کر 6 سے 18سال کے بچوں کو دئیے جانے کے معاملے میںن اہم پیشرفت ہوئی۔ ڈی این اے رپورٹ کے مطابق چائے میں فاسفین کیمیکل ملائے جانے کا انکشاف سامنے آیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے زہر خورانی سے متاثرہ خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ آج سے 18 روز قبل زہریلی چائے سے متاثرہ 5 بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئین۔ بیوی نے الزام عائد کیا تھا کہ چائے میں زہر اس کے شوہر نے ملایا۔

رواں ماہ کے آغاز میں 6 اپریل کو زہریلی چائے سے متاثرہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق بچوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ بچوں کی مان نادیہ کو حالت غیر ہونے پر الائیڈ ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ بچوں کے ماموں کی مدعیت میں والد کے خلاف درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون کا شوہر سے بچی کی شادی کے معاملے پر جھگڑا ہوا۔ بچوں کی ماں کا کہنا ہے کہ بچوں کو زہر ان کے والد نے دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے زہریلی چائے پلانے کے الزام کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ بچوں کی نمازِ جنازہ گوجرہ میں ادا کی گئی تھی۔

جاں بحق بچوں کی شناخت ثانیہ، اقراء، علی حسن اور مدیحہ کے نام سے ہوئی جن کی عمریں بالترتیب 22 سال، 7 سال، 6 سال اور 18 سال تھیں۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے ، تاحال بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے نہیں آسکی۔

Related Posts