کیا ماہرہ خان دوسری بار حاملہ ہوگئیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا ماہرہ خان دوسری بار حاملہ ہوگئیں؟
کیا ماہرہ خان دوسری بار حاملہ ہوگئیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے دوسری بار حاملہ ہونے کی خبریں بھارتی میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان ایک بار پھر خبروں زینت بنی ہوئی ہیں، جس کی بڑی وجہ انکا ممکنہ دوسری بار حاملہ ہونا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ماہرہ خان دوسری بار حاملہ ہوگئیں ہیں اور رواں سال اگست یا ستمبر تک ماں بن جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریڈٹ پر 10 فروری کو سامنے آنے والی ایک صارف کی پوسٹ کا حوالہ دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماہرہ خان نے خود کو متعدد پروجیکٹس سے الگ کرلیا کیوں کہ وہ حمل سے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 39 سالہ اداکارہ ماہرہ خان حاملہ ہونے کی وجہ سے او ٹی ٹی سیریز’جو بچے سنگ سمیٹ لو‘ سمیت دو بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں۔

اگر چہ ریڈٹ پر اس پوسٹ کو حذف کردیا گیا ہے تاہم بھارتی میڈیا اور پاکستانی سوشل میڈیا پر ان خبروں کے گردش کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

Related Posts