قومی کرکٹ ٹیم کی باؤلر ڈیانا بیگ گلگت بلتستان کی ایتھلیٹس کی مدد کیلئے تیار ہو گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کی باؤلر ڈیانا بیگ گلگت بلتستان کی ایتھلیٹس کی مدد کیلئے تیار ہو گئیں
قومی کرکٹ ٹیم کی باؤلر ڈیانا بیگ گلگت بلتستان کی ایتھلیٹس کی مدد کیلئے تیار ہو گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کی رائٹ آرم باؤلر ڈیانا بیگ پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کی خواتین ایتھلیٹس کی مدد کیلئے تیار ہو گئی ہیں جس کیلئے انہوں نے منصوبہ بندی بھی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھیل کے میدان میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی مستقبل کی اسپورٹس اسٹارز کیلئے ڈیانا بیگ میدان میں اتر چکی ہیں کیونکہ ان کے خیال کے مطابق جونیئر باؤلرز کو مشکلات سے بچانا ضروری ہے۔

پی سی بی پوڈکاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ویمن کرکٹ ٹیم کی مشہور کھلاڑی ڈیانا بیگ نے کہا کہ میں نے 15، 16 برس کی عمر میں کھیلنا شروع کیا اور ایک خاص مقام تک پہنچنے کیلئے مجھے کچھ نہ کچھ جدوجہد بھی کرنی پڑی۔

گفتگو کے دوران ڈیانا بیگ نے کہا کہ میں نے تربیت حاصل کرنے کیلئے گراؤنڈز کی تلاش میں مشکلات کا سامنا کیا، پھر اس کیلئے مجھے اسلام آباد بھی منتقل ہونا پڑا۔ میں نہیں چاہتی کہ گلگت بلتستان کی خواتین بھی یہی کریں۔

گلگت بلتستان کی خواتین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیانا بیگ نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ جن مشکلات سے میں گزری ہوں، انہیں بھی یہی مشکلات درپیش ہوں۔ میرا منصوبہ یہ ہے کہ ان کا مستقبل محفوظ بنایا جائے۔

کرکٹر ڈیانا بیگ نے کہا کہ آج مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ مجھے آج بھی انہی مسائل کا سامنا ہے جو پریکٹس کیلئے 10 سال قبل درپیش رہے، پھر میں نے یہ فیصلہ کیا کہ گلگت بلتستان کی خواتین کیلئے کچھ کرنا چاہئے۔

ڈیانا بیگ نے کہا کہ جن خواتین کھلاڑیوں نے قومی اور عالمی ایونٹس میں حصہ لیا ہے، ان سب نے ایک پلان بنایا کہ ہم صوبائی حکومت کو تجویز دیں گے کہ خواتین ایتھلیٹس کو کھیل کیلئے کیسے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف سیریز پاکستان کیلئے آسان نہیں ہوگی، وسیم خان

Related Posts