سندھ کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan meeting

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،تحریک انصاف کی حکومت کا بنیادی ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ ہے ،کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

وزیراعظم عمران خان سے جمعہ کو سندھ سے تعلق رکھنے والے اتحادی جماعتوں کے ممبران نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سربراہی میں اسلام آباد میں ملاقات کی جن میں پی ٹی آئی، ایم کیوایم پاکستان اور جی ڈی اے کے رہنماؤں سمیت آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری بھی شریک تھے۔

ملاقات میں صوبہ سندھ میں جاری فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے امور پر بریفنگ دی گئی، شرکاء نے وزیراعظم کو سندھ کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے روڈ میپ پر عملدرآمد کے ضمن میں درپیش مشکلات پر آگاہ کیا۔

اجلاس میں شرکاء نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ صوبہ سندھ کو گیس کی مد میں رائلٹی رقوم کی ادائیگیوں کا استعمال ان علاقوں میں ممکن بنایا جا ئے جن کا حق ہے۔اجلاس میں وفاقی وزارتوں میں سندھ سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے فوکل پرسنز لگانے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ریاست کا چوتھاستون ہونے کی حیثیت سے میڈیا رائے عامہ قائم کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا بنیادی ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ ہے اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ اس کی وجہ سے ملک ترقی و خوشحالی سے محروم رہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں احتساب کا عمل بلا تفریق و امتیاز اور بلا تعطل جاری رہے گا ۔

وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں گورننس اور سیاسی حالات کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گورننس خراب ہی نہیں ناکام ہے، اربوں روپے کی کرپشن کے بڑے ثبوت ملنے پر ہی یہ سب پریشان ہیں، میں کرپشن کے خلاف جہاد کرنے آیا ہوں، کسی سے کوئی ڈیل ہوگی نہ ڈھیل دی جائے گی۔

Related Posts