ریاست کا چوتھاستون ہونے کی حیثیت سے میڈیا رائے عامہ قائم کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pm imran khan meeting

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، ریاست کا چوتھاستون ہونے کی حیثیت سے میڈیا کا معاشرے اور حکومتی اقدامات پر رائے عامہ قائم کرنے میں کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت اطلاعات و نشریات میں اصطلاحات، حکومت کے جانب سے شروع کیے جانے والے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں ، معاشی و اقتصادی ترقی اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے ضمن میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کا کردار اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس میں وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، شہباز گل، سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین اور سینئر افسران شریک تھے۔

وزیراعظم کو وزارت کی کارکردگی، افرادی قوت، مختلف وفاقی وزارتوں کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ہم آہنگی مزید موثر بنانیاور ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لانے کے ضمن میں مختلف تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ ریاست کا چوتھاستون ہونے کی حیثیت سے میڈیا کا معاشرے اور حکومتی اقدامات پر رائے عامہ قائم کرنے میں کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملیشیاء کی دعوت پر وزیر اعظم کوالا لمپور سمٹ میں شرکت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں، معاشی ترقی اور خارجہ امور میں پاکستان کی اقوام عالم میں ابھرتی ہوء حیثیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے موثر اقدامات لے۔

وزیراعظم نے موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کی اہمیت کے پیش نظر وزارت اطلاعات کو جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لانے، سوشل میڈیا کے استعمال اور متعلقہ افسران کو اس ضمن میں صلاحیتوں کے موثر استعمال کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ملکی اور بیرونی افق پر پروپیگنڈے کا حقائق اور دلیل پر مبنی جواب دیا جائے۔

وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کو میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اور تعاون کی ہدایت کی۔

Related Posts