آٹا سستا ہونے کے باوجود کراچی میں روٹی کی مہنگی فروخت جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسمارٹ گارڈنز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد دیگر شہروں میں روٹی سستی ہونے کے باوجود کراچی میں روٹی کی کسی بھی قسم کی قیمت کم نہ ہوسکی، شہر میں تندور کی روٹی بدستور 25 روپے اور چپاتی 15 روپے کی فروخت ہو رہی ہے۔

موقر ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد الرؤف ابراہیم کے مطابق ایک ماہ کے دوران آٹے کی قیمت میں 19 روپے اور بلند ترین سطح سے 40روپے فی کلو تک کمی ہوچکی ہے، اس لحاظ سے کراچی میں روٹی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 15روپے ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان سے اب تک ہول سیل میں آٹے کی قیمت 122 روپے سے گر کر 104 روپے فی کلو گرام پر آچکی ہے۔ آٹے کے سرکاری ریٹ زیادہ ہیں جبکہ مارکیٹ میں آٹا سستا فروخت ہو رہا ہے۔

عبد الرؤف ابراہیم  کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ از سر نو جائزہ لے کر آٹے کے فوری نئے سرکاری ریٹ جاری کرے اور پھر اسی مناسبت سے  روٹی اور ڈبل روٹی کے نرخ کم کرائے جائیں۔

Related Posts