روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی رقم 80 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی رقم 80 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی رقم 80 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) میں جمع کرائی گئی رقم گزشتہ 7 ماہ میں 80 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں نے مارچ کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کرائے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7 ماہ میں جمع کرائی گئی رقم 80کروڑ ڈالر کی حد عبور کر گئ ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس ستمبر 2020ء میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے اجراء کے بعد سے ہی جمع کرائی گئی رقوم میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار شہری پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

گزشتہ برس ستمبر سے لے کر اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تحت 1 لاکھ اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران توقع ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی رقم 1 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے قلیل مدت میں پاکستان کو متاثر کن نتائج دیئے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ وزیر اعظم عمران خان کا تصور ہے جس کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کا وطن سے تعلق مضبوط بنانا ہے جو بیرون ملک پاکستانیوں کو بینکاری اور ادائیگیوں کے نظام سے ڈیجیٹل طور پرمنسلک کرنے کی غرض سے متعارف کرایا گیا۔

مزید پڑھیں: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے متاثر کن نتائج دیئے، گورنر اسٹیٹ بینک

Related Posts