دبئی، برہنہ فوٹو شوٹ میں ملوث مرد و خواتین کی ملک بدری کا حکم جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دبئی، برہنہ فوٹو شوٹ میں ملوث مرد و خواتین کی ملک بدری کا حکم جاری
دبئی، برہنہ فوٹو شوٹ میں ملوث مرد و خواتین کی ملک بدری کا حکم جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کی حکومت کی جانب سے گزشتہ دنوں شرمناک فوٹو شوٹ کروانے والی تمام خواتین اور فوٹوگرافر سمیت مذکورہ واقعہ میں ملوث تمام افراد کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کردیاہے۔

دبئی پریس دفتر کی جانب سے جاری بیان میں اس حوالے سے بتایاگیا ہے کہ پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری حکم نامے میں برہنہ فوٹو شوٹ میں ملوث تمام افراد کو ملک سے بدر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بیان میں واضح نہیں کیا گیا کہ فوٹو شوٹ کے واقعے میں کتنی خواتین اور مرد ملوث تھے اور ان کا تعلق کن ممالک سے تھا تاہم تمام افراد کو ملک بدری کا حکم دیا گیا۔

دبئی پریس دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف متحدہ عرب امارات کے قوانین کی خلاف ورزی کی تفتیش مکمل کرلی گئی۔

مزید پڑھیں: دبئی،بلند عمارت کی بالکونی سے شرمناک ویڈیو بنانیوالی خواتین کو حراست میں لے لیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی کی ایک بلند وبالا عمارت کی بالکونی پر بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں 3درجن کے قریب خواتین برہنہ فوٹوشوٹ کروانے پر مصروف تھیں، جس پر پولیس کی جانب سے ایکشن لیا گیا تھا۔

Related Posts