عامر لیاقت کےالزامات رد، یہ لڑکا دانیہ شاہ کا بوائے فرینڈ نہیں، بھائی ہے۔والدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت کےالزامات رد، یہ لڑکا دانیہ شاہ کا بوائے فرینڈ نہیں، بھائی ہے۔والدہ
عامر لیاقت کےالزامات رد، یہ لڑکا دانیہ شاہ کا بوائے فرینڈ نہیں، بھائی ہے۔والدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تحریکِ انصاف کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ کا بیان سامنے آگیا ہے جنہوں نے داماد کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جسے آشنا (بوائے فرینڈ) قرار دیا گیا، وہ دانیہ شاہ کا بھائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں دانیہ شاہ کی والدہ ایک لڑکے کے ہمراہ نظر آئیں۔ پوچھا گیا کہ یہ کون ہے جسے دانیہ شاہ کا بوائے فرینڈ کہا جارہا ہے؟ عامر لیاقت کی تیسری ساس نے کہا کہ یہ میرا اکلوتا بیٹا ہے۔ اس کو بھی دھمکیاں دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عائزہ خان کے فوٹو شوٹ کی سوشل میڈیا پر دھوم

دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے کو عامر لیاقت نے گالیاں دیں۔ یہ دانیہ کا اس سے 2 سال چھوٹا بھائی ہے۔ غلط تبصرے نہ کریں، بھائی بھائی ہوتے ہیں۔ لوگ غلط باتیں کر رہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ہمیں پیسہ چاہئے۔ ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں۔

والدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم عزت دار لوگ ہیں، ہمیں عزت چاہئے۔ اگر عامر لیاقت عزت والا ہوتا، ہمیں دھمکیاں نہ دی جاتیں، تشدد نہ کیا جاتا تو ہم مقدمہ کبھی نہ کرتے۔ ہم اس کا ہر ظلم سہہ لیتے کیونکہ ہم سہنے والے لوگ ہیں لیکن اس نے دھمکیاں دیں۔

بیان میں دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا کہ پہلے پولیس سے رابطہ عامر لیاقت نے کیا۔ اس کے بعد ہم نے ڈر کر علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اب ہم عدالت پہنچ گئے ہیں۔ ہمارے پاس اس کے خلاف ثبوت ہیں۔ ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ عامر لیاقت نشہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ہیں۔ان کی والدہ نے کہا کہ عامر لیاقت کا دماغ ہی درست نہیں تو اس کے پاس میری بیٹی کیسے رہ سکتی ہے؟چاہے نوکرانی ہو، بیوی ہو، ماں ہو، بہن ہو، عامر لیاقت کسی رشتے کے قابل نہیں۔ 

Related Posts