مہران ٹاؤن میں خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار، سنسنی خیر انکشافات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi police

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پولیس کی کورنگی مہران ٹاؤن میں کارروائی، 6 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا، شہریوں سمیت پولیس اہلکاروں کو لوٹنے کا بھی انکشاف ہواہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان اندرون سندھ میں گھات لگا کر وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نےکورنگی میں 20سے زائد وارداتوں کااعتراف کیا، ملزمان زیادہ تر وارداتیں شاہ فیصل پل، ملیرندی میں کرتے تھے، ملزمان کی نشاندہی پر ملیرندی میں چھپایا ہوا اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیا گیا، ملزمان کیخلاف لاڑکانہ، شکارپور کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں جدید اسلحے سے لیس ڈکیت گروہ شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے ،ڈکیت گروہ رات کے وقت کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن کی سڑکوں پر سر عام گاڑیاں روک کر شہریوں سے لوٹ مار کر کے باآسانی فرار ہو جاتا تھااور جو شہری مزاحمت کرتا اسے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا جاتاتھا۔

کورنگی میں سب مشین گن (ایس ایم جی) سمیت جدید اسلحے کے زور پر معصوم شہریوں کو لوٹنا ایک معمول بن گیا تھا۔ علاقہ مکینوں نے بتایا تھا کہ اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والا یہ گروہ 8 سے 10 ملزمان پر مشتمل ہے جو سرِ عام وارداتیں کرتا ہے۔

Related Posts