سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو شہرِ اقتدار میں ایڈیشنل سیشن جج کی طرف سے دیا گیامقدمہ درج کرے کا حکم سنتھیا رچی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

امریکا کی شہری سنتھیا رچی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمے کے اندراج کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، وفاقی تحقیقاتی ادارے کو پابند کیا جائے کہ اندراجِ مقدمہ سے باز رہے۔

سنتھیا رچی کے خلاف پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شکیل عباسی نے سیشن عدالت میں درخواست دی تھی کہ سنتھیا رچی پیپلز پارٹی کی ساکھ کو خراب کرنے کیلئے پی پی پی رہنماؤں پر بے بنیاد  الزامات عائد کر رہی ہیں۔ ان کے خلاف مقدمہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سیشن عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو پر الزامات کے حوالے سے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

مقامی عدالت نے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے خلاف پیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو بدنام کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر تین روز قبل ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ امریکی خاتون کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کریں۔

مزید پڑھیں:  ایف آئی اے کو سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

Related Posts