سیشن کورٹ کا ایف آئی اے کو سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :سیشن عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو پر الزامات کے حوالے سے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مقامی عدالت نے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے خلاف پیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو بدنام کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پرایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ امریکی خاتون کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کریں۔

قبل ازیں سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ایجنسی اور پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی نے عدالت سے امریکی بلاگر کے خلاف درخواست خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدلال کیا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے خلاف ٹویٹس کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان مشتعل ہیں۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بے نظیر بھٹو کے ورثاء کیوں شکایت درج نہیں کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بھاگنے والی نہیں، سنتھیا رچی کا پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو بے نقاب کرنیکا چیلنج

سیشن کورٹ نے درخواست گزار کی استدعا پر ایف آئی اے کو امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

Related Posts