کرپٹو کرنسی ایک جوا ہے، بھارتی بینک کا کرپٹو کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرپٹو کرنسی ایک جوا ہے، بھارتی بینک کا کرپٹو کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ
کرپٹو کرنسی ایک جوا ہے، بھارتی بینک کا کرپٹو کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: دنیا کے دیگر ممالک کے برعکس بھارت میں کرپٹو کرنسی کو سخت پابندی کا سامنا ہے، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر کی جانب سے کرپٹو کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹو جوئے کہ سوا کچھ نہیں یہ محض ایک دھوکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کے حامی اسے اثاثہ یا مالیاتی مصنوعات کہتے ہیں لیکن اس کی کوئی موروثی قدر نہیں ہے ، اس کے ذریعے سے لوگوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نائجیرین کرپٹو کرنسی ’روکو‘ کو یورپی ورچوئل کرنسی کا لائسنس مل گیا

قبل ازیں دسمبر میں بھارت نے ای روپیہ پائلٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے، یہ پروگرام بھارت کے مرکزی بینک کی جانب سے متعارف کروایا گیا جس کو توقع ہے کہ اس ڈیجیٹل کرنسی سے نقد رقم پر انحصار کم ہوگا جبکہ لوگوں کو نجی کرپٹو کرنسی سے دور رکھنا ممکن ہوجائے گا۔

Related Posts