راولپنڈی شہر میں جرائم کی وارداتیں عروج پر، پولیس خاموش تماشائی بن گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی شہر میں جرائم کی وارداتیں عروج پر، پولیس خاموش تماشائی بن گئی
راولپنڈی شہر میں جرائم کی وارداتیں عروج پر، پولیس خاموش تماشائی بن گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:راولپنڈی شہر جرائم کا گڑھ بن چکا ہے، شہری دن دہاڑے لٹ رہے ہیں، جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔پورے راولپنڈی میں روزانہ کی بنیاد پر چوری،ڈکیتی، قتل،راہزنی،زنا بالجبر کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے، جبکہ پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت تھانوں کے ایس۔ ایچ۔اوز بھی تمام صورتحال سے غافل ہیں۔

شہری غیر محفوظ ہوچکے ہیں،لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شہر میں منشیات فروشوں سمیت قبضہ مافیا نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور دھڑلے سے یہ مافیہ سرگرم عمل ہے، گزشتہ تین روز سے سٹلائیٹ ٹاؤن تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے سے بازار میں آنے والی خواتین کے پرس چھین کر بھاگ جانے والے گروپ کو پولیس تاحال گرفتار نہ کرسکی۔

آج پرس چھیننے والے گروپ کے لڑکے مارکیٹ میں داخل ہوئے تو ان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تاجروں نے ایک دن قبل ان کو شناخت کرلیا تھا،آج جونہی واردات کی غرض سے یہ لڑکا اپنی بائیک دورکھڑی کرکے آیا تورنگے ہاتھوں لڑکے کو پکڑ لیا گیا۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر یہ کام پولیس والوں نے نہیں کرنا تو پھر اس محکمے کو ہی ختم کر دینا چاہیے پولیس کو کئی دنوں سے اس گروپ میں کے بارے میں شکایت درج کرائی جارہی تھی لیکن پولیس کی جانب سے کوئی بھی مثبت جواب نہ ملنے کی وجہ سے آج شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس چور لڑکے کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مجرموں کو پکڑنا پولیس کی ذمہ داری ہے، یہ کام بھی اگر بھی شہریوں کو کرنا ہے تو پولیس کو ڈوب مرنا چاہئے اتنی تنخواہیں اور مراعات لیتے ہیں یہ لوگ اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل نا کام ہو چکے ہیں، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ اس طرف توجہ دیں اور تاجروں کو تحفظ فراہم کریں۔

Related Posts