پاکستان میں60سال اورزائد عمر کے شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PAKISTAN TO VACCINATE 15-18 YEARS CHILDREN FROM MONDAY

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں 60 برس اور زائد العمر افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز آج کردیا گیا ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اور کے پی کے سمیت ملک کے ہر صوبے میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا۔ سیکریٹری ہیلتھ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں 104 ویکسینیشن سینٹرز فعال ہیں جبکہ ایکسپو میں 20 کاؤنٹرز قائم کردئیے گئے۔

پنجاب میں 1 لاکھ 50 ہزار بزرگ شہریوں نے کورونا ویکسین کیلئے رجسٹریشن کرائی۔ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کرکے رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی ہے، ہیلپ لائن 1033 بھی فعال ہے۔

کے پی کے میں بھی 60 سال سے زائد العمر افراد کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا۔ ہسپتالوں میں ویکسین لگائی جارہی ہے۔ 4 ہزار سے زائد شہری کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ ہیں، ضعیف العمر افراد کو ویکسین لگانے کیلئے ترجیح دی جائے گی۔ 

قبل ازیں وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سوشل میڈیا بیان میں بتایا کہ 60 برس اور زائد العمر افراد کو کورونا ویکسین آج 10 مارچ کے روز سے لگائی جائے گی۔

وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کے بیان کے مطابق عوام کو کورونا ویکسین عمر کے اعتبار سے لگائی جائے گی یعنی رجسٹریشن کرانے والے زائد العمر افراد کو کورونا ویکسین پہلے لگائی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امیر ملکوں نے کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے وسائل کا استعمال کیا، کورونا سے بچاؤ کیلئے عالمی سطح پر ویکسین کی مساویانہ فراہمی ضروری ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کی زیرصدارت اقتصادی تعاون تنظیم کے 14 ویں ورچوئل سربراہ اجلاس سے 6 روز قبل افتتاحی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سربراہ اجلاس کا افتتاح میرے لیے باعث فخر ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی سطح پر کورونا سے ویکسین کی مساوی فراہمی ضروری ہے، وزیراعظم

Related Posts