دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 62لاکھ افراد متاثر، 31 لاکھ سے زائد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 37 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے
دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 37 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 62 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 31 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 14کروڑ 62لاکھ 69 ہزار 590افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 31 لاکھ 84 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت اور برازیل متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، برطانیہ ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

کورونا کے باعث امریکا میں سب سے زیادہ3 کروڑ 27 لاکھ 35 ہزار 704 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 85 ہزار 75 افراد ہلاک ہوئے۔ بھارت میں 1 کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار 481 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 لاکھ 89 ہزار 549 ہلاک ہوئے۔

برازیل میں کورونا سے 1 کروڑ 42 لاکھ 38 ہزار 110 افراد متاثر ہوئے جبکہ 3 لاکھ 86 ہزار 623 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی ادارۂ صحت نے کورونا کی روک تھام کیلئے سماجی فاصلے اور ماسک پہننے سمیت تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا سے 24 گھنٹوں میں 2 پاکستانی بچے جاں بحق، اپریل میں اموات 7 ہو گئیں

Related Posts