پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ، 87 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ، 87 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ، 87 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا کے 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 87 مزید شہری وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے مجموعی طور پر 4لاکھ 54 ہزار 673 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 9 ہزار 250 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو 4 ہزار 649 افراد نے شکست دی جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 501 ہو گئی۔ فعال کیسز 40 ہزار 922 ہو گئے۔ 

وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 75 ٹیسٹ ہوئے۔ اب تک کیے گئے کورونا وائرس ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 62 لاکھ 64 ہزار 135 ہو گئی۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 2 لاکھ 2 ہزار983 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار448، پنجاب میں 1 لاکھ 30 ہزار706 جبکہ اسلام آباد میں 35 ہزار905 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 17ہزار880، آزاد کشمیر میں 7 ہزار937 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 814 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  3 ہزار558،  سندھ میں 3 ہزار302، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار521، اسلام آباد میں 388، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 179 جبکہ آزاد کشمیر میں 203 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد تک جا پہنچی جسے ماہرینِ صحت نے تشویشناک قرار دے دیا۔

ملک بھر کی نسبت روشنیوں کے شہر کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ رہی۔ صرف دسمبر کے دوران ٹرانسمیشن ریٹ 18 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کورونا  مثبت کیسز کی شرح 20فیصد تک پہنچ گئی

Related Posts