کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بلندترین سطح 20فیصد تک پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بلندترین سطح 20فیصد تک پہنچ گئی
کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بلندترین سطح 20فیصد تک پہنچ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شہرقائدمیں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہو گئی۔ مثبت کیسز کی شرح بلندترین سطح 20 فیصد تک پہنچ گئی۔

ملک بھر کی نسبت روشنیوں کے شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ صرف دسمبر کے دوران ٹرانسمیشن ریٹ 18 فیصد سے زیادہ ہے۔

5 دسمبر سے 14دسمبر تک شہر میں 69382 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 13743 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ یعنی صرف دس روز میں کورونا کی شرح 19.81 تھی جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین صحت کا کہناہے کہ کیسز بڑھ رہے ہیں، اموات بھی ہو رہی ہیں لیکن شہریوں کو لگتا ہے کوئی خوف نہیں ہے۔انہوں نے شہریوں سے درخواست کہ کہ ماسک کا استعمال کریں، سماجی فاصلہ اپنائیں، اپنی اور دوسروں کی زندگی بچائیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا بے قابو، مزید 84 زندگیاں چھین لیں، 2972 نئے کیسز رپورٹ

Related Posts