پاکستان میں کورونا وائرس کے 545 نئے کیسز رپورٹ، 6 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 545 نئے کیسز رپورٹ، 6 افراد جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 545 نئے کیسز رپورٹ، 6 افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے  545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 افراد  جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 3 ہزا ر 634 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 399 ہے۔ 

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 409 افراد نے کورونا وائر س کو  شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 169 ہو گئی جبکہ فعال کیسز 6 ہزار 66 ہیں۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک30 لاکھ56 ہزار 795ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد31ہزار 808 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ32ہزار818، پنجاب میں 98ہزار 41، خیبرپختونخوا میں 37ہزار185، بلوچستان میں 13ہزار 798، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 451، گلگت بلتستان میں3 ہزار 336 جبکہ اسلام آباد میں 16 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 451 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 223افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار257،آزاد کشمیر میں 66، گلگت بلتستان میں 79، اسلام آباد میں178 جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس اور شرح سود میں کمی کے بعد ملک میں معاشی سرگرمیاں بحال ہونے لگیں، جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ بنیاد پر 9.54 اور سالانہ بنیاد پر 5 فیصد اضافہ ہو گیا۔

ادارۂ شماریات نے رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوارکا ڈیٹا گزشتہ روز  جاری کیا جس کے مطابق جولائی میں ماہانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.54 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 5 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: کورونا اور شرح سود میں کمی کے بعد ملک میں معاشی سرگرمیاں بحال 

Related Posts