پاکستان میں کورونا کے 663 نئے کیسز رپورٹ، 27 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 663 نئے کیسز رپورٹ، 27 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 663 نئے کیسز رپورٹ، 27 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 663 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے ملک بھر میں 9 لاکھ 49 ہزار 838 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث  22 ہزار 34 افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسزکم ہونے کے بعد پابندیوں میں نرمی لا رہے ہیں، سعید غنی

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 41لاکھ 87ہزار441 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 452 اور مثبت کیسز کی شرح1اعشاریہ 69فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 204متاثرین نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 94 ہزار 352 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں کمی ہورہی ہے۔

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 45 ہزار 141 افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 32 ہزار 677، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 37 ہزار 147، بلوچستان میں 26 ہزار 673 جبکہ اسلام آباد میں 82 ہزار 394کیسز رپورٹ ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 5 ہزار 827افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 979کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 659افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں5 ہزار 344 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 274 افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 301، اسلام آباد میں 775، گلگت بلتستان میں 108 جبکہ آزاد کشمیر میں 573 افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے بھر میں 1 روز کے دوران 11 ہزار 418 کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 423 افراد کے وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا۔ ۔

صوبے میں کورونا کی وباء کی صورتحال پرگزشتہ روز بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 1 روز میں صوبے بھر میں کورونا سے متاثرہ مزید 3 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 344 ہو گئی۔ سندھ میں 1 روز کے دوران 482 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا کے مزید 423 کیسز رپورٹ ہوئے، مراد علی شاہ 

Related Posts