پاکستان میں کورونا سے 8 لاکھ 29 ہزار افراد متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ، 77 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ، 77 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 پاکستان میں کورونا سے 8 لاکھ 29 ہزار 933 افراد متاثر جبکہ وائرس کا شکار 18 ہزار 70 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 414 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 113 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45ہزار 275ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی ٹیسٹس کی تعداد1 کروڑ 18 لاکھ 82 ہزار 141 ہو گئی۔ جبکہ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 74فیصد رہی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل ملک بھر میں ہر گزرتے روز کے ساتھ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ہسپتالوں پر شدید دباؤ نوٹ کیا گیا۔ مختلف ہسپتالوں کے آکسیجن بیڈز بھر گئے۔

 کورونا وائرس پاکستان بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے، گزشتہ روز بھی 4 ہزار سے زائد نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔ کورونا کیسز کے باعث ہسپتالوں پر شدید دباؤ رہا۔ وینٹی لیٹرز پر منتقل کیے گئے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز کے باعث ہسپتالوں پر شدید دباؤ، آکسیجن بیڈز بھر گئے

Related Posts