پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 404 نئے کیسز رپورٹ، 31 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ، 77 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ، 77 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 404 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق  کورونا سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 63 ہزار 29 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 12 ہزار 307 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 1 ہزار 387 افراد نے شکست دی جس کے بعد کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 87 ہوگئی۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 53ہزار511 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 63ہزار833، خیبر پختونخوا میں 69ہزار778، بلوچستان میں 18 ہزار929، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 جبکہ اسلام آباد میں 42 ہزار590 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔

سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 5 ہزار 37افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 212، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 991، بلوچستان میں 199، اسلام آباد میں 485، آزاد کشمیر میں 281جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث 24 لاکھ 5 ہزارافراد ہلاک

Related Posts