پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 947 نئے کیسز رپورٹ، 59 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 947 نئے کیسز رپورٹ، 59 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 947 نئے کیسز رپورٹ، 59 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا کے 1 ہزار 947 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 90 ہزار476 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 10 ہزار409 افراد انتقال کرگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو ملک بھر میں 1 ہزار 903 افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار360 ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 707 ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 19 ہزار452 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 41 ہزار393، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار729، بلوچستان میں 18 ہزار254 جبکہ اسلام آباد میں 38 ہزار395 افراد کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 383 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس نے گلگت بلتستان میں 4 ہزار 870 افراد کو اپنا نشانہ بنایا۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں 4 ہزار 160 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 3 ہزار 623، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 683، بلوچستان میں 185، اسلام آباد میں 428، آزاد کشمیر میں 229 جبکہ گلگت بلتستان میں 101 افراد جاں بحق ہوئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے  کورونا وائرس کی نئی قسم بی 117 کے پاکستان پہنچنے کی تصدیق کردی۔

 قومی ادارۂ صحت نے گزشتہ روز کورونا کی نئی قسم کے وائرس کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ سے آنے والے 2 مسافروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جن کے جسم میں بی 117 کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: کورونا کی نئی قسم پاکستان پہنچ گئی، قومی ادارۂ صحت کی تصدیق

Related Posts