بورڈ آف ریونیو میں بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائے گا ،جام اکرام اللہ دھاریجو،محبوب الزماں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corruption to be eliminated in Govt of Sindh. Jam Ikramullah/Makhdoom Mehboub Zaman

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جام اکرام اللہ دھاریجواورمحبوب الزماں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں کرپشن کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں،بورڈ آف ریونیو میں بدعنوانیوں کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

یہ بات منگل کے روز ریونیو آفس کلفٹن میں وزیر صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو اور وزیر برائے ریونیو وریلیف مخدوم محبوب الزماں نے مشترکہ اجلاس میں کہی ۔

چیئرمین اینٹی کرپشن علم دین بلو ، ممبر بورڈ اف ریونیو قاضی شاہد پرویز، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سہیل احمد قریشی اور بورڈ آف ریونیو کے سینئر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مختیارکار اور سب رجسٹرار ، جن کے خلاف ایف آئی آرز ہیں جب تک کہ وہ ان کیسز سے کلیئر نہیں ہوجاتے، تب تک انھیں پوسٹنگ نہیں دی جائے گی۔

اجلاس میں مختیارکاروں کو محکمہ اینٹی کرپشن کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ مطلوبہ ریکارڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو فراہم کریں۔

صوبائی وزیر برائے ریونیو اور ریلیف مخدوم محبوب زماں نے افسران کو متنبہ کیا ہے کہ عدم تعاون کی صورت میں اور بدعنوان افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا سست رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے تجویز دی کہ محکمہ ریونیو اور محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران پر مشتمل ایک سیل تشکیل دیا جائے گا جو کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرے گا اور ایسے افسران کے خلاف ایکشن لینے کی تجاویز دے گا جو اپنے فرائض منصبی ایمان داری سے انجام نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں:مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر علی زیدی کی جے آئی ٹی رپورٹ کو جعلی قرار دیدیا

سندھ کے وزیر صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کے کسی بھی محکمے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے مکمل طور پر تیار اور تعاون پر آمادہ ہے اور ہم سرکاری اداروں سے کرپشن کے خاتمے کےلئے چوکنا ہیں اس سلسلے میں سائنسی طریقہ کار پر مبنی نظام پر کام کررہے ہیں تاکہ بدعنوان عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا سکیں۔

Related Posts