لاہور :سندھ میں اس کورونا کے 457 مریضوں میں تشخیص کے بعد پاکستان میں ناول کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد1408ہوگئی ہے ۔
بلوچستان میں 133 ، پنجاب میں 490 ، خیبر میں 180 پختونخوا ، گلگت بلتستان میں 107 ، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں دوکیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ ملک میں 11 اموات ہوچکی ہیں،صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 25 ہے ۔
حکومت کورونا پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی نگرانی میں قومی رابطہ کمیٹی نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے مساجد میں نماز کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ حج معاہدے کو روک دیا۔
مزید پڑھیں: حکومت کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے متحرک کردار ادا کررہی ہے ، ڈاکٹر ظفر مرزا