کورونا وائرس :کے ایم سی اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان، عملے کی چھٹیاں منسوخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ex Mayor Wasim Akhtar ruled over KMC after resignation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے شہر میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی اطلاع ملنے کے بعد بدھ کے روز کے ایم سی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔

 کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لئے وسیم اختر کی ہدایت پر عباسی شہید اسپتال ، لانڈھی میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور سرفراز رفیقی شہید اسپتال میں الگ تھلگ وارڈ قائم کردیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: سعودی عرب میں عمرہ زائرین کے داخلے پر پابندی عائد

کے ایم سی اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے کی تعطیلات بھی منسوخ کردی گئیں۔

وسیم اختر نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے اور ان سے رش والے مقامات پر جانے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

Related Posts