کورونا کی بھارتی قسم، عید کی چھٹیوں میں احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے، اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین ہو روس یا امریکا،پاکستان سب سے بہتر تعلقات چاہتا ہے، اسد عمر
چین ہو روس یا امریکا،پاکستان سب سے بہتر تعلقات چاہتا ہے، اسد عمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ بھارتی قسم کا کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے، اس لئے عوام کو عید ی چھٹیوں کے دوران سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا کہ جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں، انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن نہ کرانیوالوں کو سیاحتی مقامات پر دشواری ہوسکتی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ 4 دنوں سے یومیہ ویکسی نیشن کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہے، ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والوں میں 9 ہزار 917 کیسز سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 21 لاکھ ویکیسن کی خوراکیں لگ چکی ہیں، ویکسین نہ لگوانے والوں کو ویکسین لگوانے والوں کی نسبت کورونا ہونے کا خطرہ 7 گنازیادہ بڑھ جاتا ہے۔

پاکستان میں کورونا کی صورتحال:
دوسری جانب پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 83 ہزار 719 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 720 شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 327 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 31 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 52 لاکھ 86 ہزار475 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 17 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 956 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 17 ہزار 329 جبکہ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 43 ہزار670 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 3 لاکھ 52 ہزار472افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 49ہزار 475، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 39 ہزار960، بلوچستان میں 28 ہزار 704 جبکہ اسلام آباد میں 84 ہزار 266 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 7 ہزار 210 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 632 کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 856 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں 5 ہزار 672 اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 377 افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 318، اسلام آباد میں 787، گلگت بلتستان میں 113 جبکہ آزاد کشمیر میں 597افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں اور ٹرانسپورٹ سروس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔وزیرِ ٹرانسپورٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر مسافر گاڑیوں کو سفر پر نکلنے نہ دیا جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 83 ہزار افراد متاثر، 22 ہزار 720 جاں بحق

گزشتہ روز وزارتِ ٹرانسپورٹ سندھ نے ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔ لاڑکانہ میں 100 سے زائد مسافروں اور ڈرائیورز کو سفر کے دوران موبائل ویکسینیشن عملے نے ویکسین لگائی۔

Related Posts