پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 83 ہزار افراد متاثر، 22 ہزار 720 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 83 ہزار افراد متاثر، 22 ہزار 720 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 83 ہزار افراد متاثر، 22 ہزار 720 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 83 ہزار 719 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 720 شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 327 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 31 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 52 لاکھ 86 ہزار475 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 17 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 956 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 17 ہزار 329 جبکہ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 43 ہزار670  ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 3 لاکھ 52  ہزار472افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 49ہزار 475، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 39 ہزار960، بلوچستان میں 28 ہزار 704 جبکہ اسلام آباد میں 84 ہزار 266 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 7 ہزار 210 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 632 کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 856 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 672 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 377 افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 318، اسلام آباد میں 787، گلگت بلتستان میں 113 جبکہ آزاد کشمیر میں 597افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں اور ٹرانسپورٹ سروس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔وزیرِ ٹرانسپورٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر مسافر گاڑیوں کو سفر پر نکلنے نہ دیا جائے۔

گزشتہ روز وزارتِ ٹرانسپورٹ سندھ نے ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔ لاڑکانہ میں 100 سے زائد مسافروں اور ڈرائیورز کو سفر کے دوران موبائل ویکسینیشن عملے نے ویکسین لگائی۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ نہ دکھانے والی گاڑیاں روک لی جائیں۔وزیرِ ٹرانسپورٹ

قبل ازیں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی بھارتی قسم خطے کیلئے تباہی کا باعث ہے، عوام کو چاہئے کہ اپنی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر کے ہسپتالوں اور آئی سی یوز میں کورونا وائرس کے مریض بتدریج بڑھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کی بھارتی قسم تباہی کا باعث، زندگی خطرے میں نہ ڈالیں۔اسد عمر

Related Posts