بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں، ایک دن میں مزید 4لاکھ کیسز سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی:بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جبکہ ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔

ہندوستان میں 15 روز کے دوران دوسری مرتبہ 4 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 4 لاکھ 6 ہزار 628 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 30 اپریل کو کورونا کے 4 لاکھ 2 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے، بھارت میں ایک روز کے دوران سب سے زیادہ 3800 سے زائد افراد کورونا وائرس سے دم توڑ گئے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جب کہ 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کورونا کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں۔بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت نے جہاں وہاں کی عوام کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہیں اس وبا سے پیدا ہونے والے بحران کے باعث ڈاکٹرز خود کشیاں کرنے لگے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ بھارتی دارالحکومت دہلی کے ایک نجی اسپتال میں کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ایک 35 سالہ ڈاکٹر نے گزشتہ دنوں خودکشی کی تھی جو سخت ذہنی دبا کا شکار تھے۔

بھارت میں ڈاکٹروں کی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ بھارت میں کورونا وبا پھوٹنے کے بعد سے اب تک تقریبا 800 سے زائد ڈاکٹروں موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے ڈاکٹروں پر بہت جسمانی اور اعصابی دباؤ ہے۔ ڈاکٹرز مسلسل 15، 15 دن ڈیوٹیاں سر انجام دینے میں مجبور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اپنے قریبی رشتہ داروں سے مسلسل دور رہنے کی وجہ سے بھی سخت ذہنی اضطراب کا شکار ہیں۔

اس تمام صورتحال کے باعث ڈاکٹر ز خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، جبکہ دوسری جانب سے شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکار بھی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

Related Posts