وفاق المدارس کے تحت ضمنی امتحان کا آغاز،ملک بھر میں 261امتحانی مراکز قائم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاق المدارس کے تحت ضمنی امتحان کا آغاز،ملک بھر میں 261امتحانی مراکز قائم
وفاق المدارس کے تحت ضمنی امتحان کا آغاز،ملک بھر میں 261امتحانی مراکز قائم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ضمنی کا امتحان کا آغاز 31مئی بروز منگل سے ہورہا ہے۔

میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس مولانا طلحہ رحمانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر چالیس ہزار چار سو چالیس (40440) طلباء و طالبات کیلئے ملک بھر میں دو سو اکسٹھ (261) امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔جس میں طلباء کی تعداد سولہ ہزار تین سو چھ (16306) اور طالبات چوبیس ہزار ایک سو چونتیس (24134) ہیں۔

طلباء کیلئے ایک سو دو (102) اور طالبات کیلئے ایک سو انسٹھ (159) سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔روزانہ دو پرچے ہونگے،صبح آٹھ (8) سے گیارہ (11) اور دوپہر دو (2) سے پانچ (5) بجے تک امتحان کے وقت کا دورانیہ ہوگا۔

مولانا طلحہ رحمانی نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر چار ہزار آٹھ سو اٹھارہ (4818) طلباء وطالبات کیلئے چھبیس (26) امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔کراچی میں چودہ (14) سینٹروں میں سات (7) طلباء اور سات (7) طالبات کیلئے ہیں۔

کراچی میں دو ہزار چار سو اٹھارہ (2418) طلباء کیلئے جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی،جامعہ دارالعلوم کراچی،جامعہ عربیہ احسن العلوم گلشن اقبال،جامعہ اسلامیہ کلفٹن،دارالعلوم فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد اور جامعہ دارالعلوم حنفیہ اورنگی ٹاؤن میں مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

جبکہ تیرہ سو دس (1310) طالبات کیلئے جامعہ دارالعلوم کراچی،اقراء اکیڈمی روضۃ الاطفال لانڈھی قائد آباد،جامعہ انوار الصحابہ گلزار ھجری،جامعہ دارالعلوم حنفیہ اورنگی ٹاؤن،جامعہ دارالعلوم اسلامیہ فاروقیہ سلطان آباد نیو حاجی کیمپ،جامعہ الصفہ سعیدآباد بلدیہ ٹاون اور جامعۃالصالحات عزیز آباد فیڈرل بی ایریا میں سینٹرز میں امتحان ہوگا۔

مولانا رحمانی نے بتایا کہ ضمنی امتحان کے علاوہ پرچوں کی نظر ثانی کی سہولت بھی ہر سال دی جاتی ہے،جس کے تحت ہزاروں طلباء وطالبات نے نظر ثانی کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔

وفاق المدارس کے تحت مارچ کے مہینہ میں سالانہ امتحانات میں لاکھوں طلباء وطالبات نے شرکت کی تھی جس میں مکمل ناکام اور منتخب لازمی پرچوں میں فیل ہونے والے طلباء و طالبات کیلئے ضمنی امتحان لیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:وفاق المدارس کا سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم

اس موقع پر مولانا طلحہ رحمانی نے بتایا کہ ملک بھر میں شعبہ تحفیظ کے دوسرا مرحلہ کا امتحان ان شائاللہ یکم ذی الحجہ کو ہوگا۔جس کے داخلے بھیجنے کی آخری تاریخ دس ذیقعدہ ہے۔

Related Posts