وفاق المدارس کا سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاق المدارس کا سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم
وفاق المدارس کا سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین کی طرف سے سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم،فیصلے کو تاریخ ساز قرار دے دیا،ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا از حد ضروری ہے،سود سے نجات حاصل کرکے ہی ملک کو معاشی مسائل سے چھٹکارا دلایا جاسکتا ہے۔

وفاق المدارس کے قائدین کے مطابق صرف فیصلہ کافی نہیں کیونکہ یہ تیسرا موقع ہے جب عدلیہ کی طرف سے سود کے خلاف فیصلہ دیا گیا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت سنجیدگی سے اس فیصلے کی روح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،سینئر نائب صدر مولانا انوار الحق اور ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری سمیت دیگر قائدین نے وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے ربا اور سود کے خلاف فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس خوش آئند اور تاریخ ساز قرار دیا۔

وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ یہ فیصلہ دیر آید درست آید کا مصداق ہے انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے تیسری بار سود کے خلاف فیصلہ دیا لیکن اصل ضرورت اس امر کی ہے کہ فی الفور اس فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے اور پہلے کی طرح کسی قسم کے لعت ولعل سے کام نہ لیا جائے۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں سے سود سے نجات حاصل کرکے ہی نمٹا جا سکتا ہے۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے سود سے نجات حاصل کرنے کی اس مہم اور جدوجہد میں جن علماء کرام اور دینی جماعتوں نے کردار ادا کیا ان کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ علماء کرام،مذہبی جماعتوں اور محب وطن حلقوں کا کام ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ اس حوالے سے مزید محنت اور مسلسل بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts