کوکا۔کولا نے عائشہ سروری کو پی اے سی ڈائریکٹر تعینات کرنے کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

aisha sarwari Coca Cola

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:دی کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن پاکستان نے عائشہ سروری کو پاکستان و افغانستان ریجن کے لئے پبلک افیئرز، کمیونکیشنز اینڈ سسٹین ایبلٹی کا نیا ڈائریکٹر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عائشہ ایک ایسے وقت پر یہ ذمہ داری سنبھال رہی ہیں جب ریجن میں پاکستان کوکا۔کولا کے لئے سب سے بڑی مارکیٹ کا درجہ رکھتا ہے جبکہ کوکا۔کولا بین الاقوامی سطح پر اپنی تشکیل نو کی طرف گامزن ہے تاکہ کرونا جیسی وبا کے پس منظر میں کام کرنے کے سسٹمز اور صلاحیتوں کو مزید بہتری کی طرف لے جایا جاسکے۔

عائشہ سروری مختلف حکومتی اور کاروباری اداروںمیں کمیونکیشنز، پبلک ریلیشنز اور سسٹین ایبلٹی کے شعبے میں 18 سالہ قائدانہ کردار کا تجربہ رکھتی ہیں۔ ان کا ابتدائی کیرئیر امریکہ میں بین الاقوامی خبر رساں اداروں بشمول سی این این اور نیشنل پبلک ریڈیو پر مشتمل ہے۔ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن، یو ایس آئی پی اور عالمی بینک پر ان کا مشاورتی اور پروگرام پر مبنی کام محیط ہے۔ اس سے قبل، وہ ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل، یو ایس ایڈ، پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اور ابھی حال ہی میں جاز میں اپنی خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

دی کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن کے وائس پریذیڈنٹ اور جنرل منیجر برائے پاکستان و افغانستان ریجن، فہد اشرف نے کہا، “عائشہ کا وسیع تجربہ اور مہارت ،بالخصوص کرونا کے دوران اس قائدانہ کردار پر پورا اترتا ہے۔ وہ کوکا۔کولا برانڈ کی اسٹوری ٹیلنگ کے نئے طریقے تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ کمپنی کے لئے حقیقی اثاثہ ثابت ہوں گی۔ ہم پر امید ہیں کہ وہ ہمارے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعلقات مستحکم رکھیں گی اور کاروبار کی پائیداری میں معاون ہوں گی۔ “

عائشہ دو کتابوں کی مصنف بھی ہیں اور سالوں سے خواتین کی معاشی پیش قدمی کے لئے پاکستان میں اور بین الاقوامی سطح پر آگہی پھیلا رہی ہیں۔ ان کی تحریریں گارڈین ، بی بی سی ورلڈ، اور این پی آر پر شائع ہوچکی ہیں۔

پاکستان میں انکی تحریریں باقاعدگی سے ایکسپریس ٹریبیون اور ڈان ڈاٹ کام پر شائع ہوتی رہی ہیں۔ وہ کیلیفورنیا سان جوز اسٹیٹ یونیورسٹی میں میڈیا اینڈ کمیونکیشن کی ڈین اسکالر بھی ہیں اور اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔

Related Posts