سپہ سالارکی اٹلی کو کوروناوباء سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپہ سالارکی اٹلی کو کوروناوباء سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
سپہ سالارکی اٹلی کو کوروناوباء سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاکستان میں متعین اٹلی کے سفیر آندریس فریریس سے جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے اٹلی کو کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔

پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین اٹلی کے سفیر آندریس فریریس نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے اٹلی کے سفیر کو کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

اس موقع پر اٹلی کے سفیر آندریس فریریس نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے موثر کردار کی تعریف کی جبکہ پاکستان کی میڈیکل اعانت کو بھی سراہا۔

Related Posts