آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، آرمی چیف چین کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، آرمی چیف چین کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چین کی عسکری قیادت اور پیپلز لیبریشن آرمی کے کمانڈر سے ملاقاتیں کریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین اور کمانڈر سدرن تھیٹر کمانڈ سے ملاقات کریں گے، آرمی چیف وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں بھی ساتھ ہوں گے۔

 وزیراعظم عمران خان بھی چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر آج ہی روانہ ہوں گے جہاں معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیر بحث آئے گا۔

دورہ چین میں ایم ایل ون کا بھی فیصلہ ہوگا، معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیربحث آئے گا، اس دوران معیشت سے متعلق اہم فیصلے ممکن ہیں۔

وزیراعظم کے دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے جبکہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان کو چین کے وزیراعظم لی کیچیانگ نے دورے کی دعوت دی ہے۔

Related Posts