وزیرِ اعلیٰ کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن پر پریس کانفرنس آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Murad refuse on complete lockdown to control third wave of coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شہرِ قائد سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن پر آئندہ لائحۂ عمل کا اعلان آج اہم پریس کانفرنس میں کریں گے۔

کراچی سمیت صوبے بھر میں ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں لاک ڈاؤن کے نفاذ پر سختی سے عمل کیاجارہا ہے جبکہ لاک ڈاؤن کے باعث صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں اور تعلیم مکمل طور پر بند ہے جس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کراچی میں آج صوبائی کابینہ کے اراکین سر جوڑ کر بیٹھیں گے تاکہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے تاجر برادری کے تحفظات دور کیے جاسکیں۔ کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کیلئے لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جاسکتی ہے جبکہ قبل ازیں وزیرِ اعلیٰ پارٹی قیادت سے مشاورت کرچکے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی کابینہ کو لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ صوبائی حکومت پہلے ہی لاک ڈاؤن میں نرمی کی بجائے سختی کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اگر لاک ڈاؤن میں کمی لائی گئی تو اسے ایس او پیز سے مشروط کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے اعلان کیا کہ کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ بھر میں آج 12 بجے سے ساڑھے 3 بجے دوپہر تک ہر طرح کے اجتماعات اور آمدورفت پر پابندی عائد ہے۔

نمازِ جمعہ کے اجتماعات محدود کر دئیے گئے، نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران شہریوں کی مسجد سمیت کسی بھی جگہ آمدورفت کی اجازت نہیں۔شہریوں کو لاک ڈاؤن کے دوران اپنے اپنے گھروں پر رہ کر نماز کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی۔ 

مزید پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں آج 12 سے سخت لاک ڈاؤن ہوگا

Related Posts