کراچی سمیت سندھ بھر میں آج 12 سے ساڑھے 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Smart lockdown imposed in parts of Karachi

سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ بھر میں آج 12 بجے سے ساڑھے 3 بجے دوپہر تک ہر طرح کے اجتماعات اور آمدورفت پر پابندی عائد ہے۔

نمازِ جمعہ کے اجتماعات محدود کر دئیے گئے، نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران شہریوں کی مسجد سمیت کسی بھی جگہ آمدورفت کی اجازت نہیں۔شہریوں کو لاک ڈاؤن کے دوران اپنے اپنے گھروں پر رہ کر نماز کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سخت ترین لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے جس کے دوران دکانیں، کاروباری و دفتری سرگرمیاں، تعلیمی ادارے اور شاپنگ مالز مکمل طور پر بند رہیں گے۔ ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں صرف مساجد کے پیش امام، مؤذن اور انتظامیہ کے 3 سے 5 افراد شریک ہوں گے جس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

سڑکوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اس پابندی سے صحافیوں، طبی عملے اور رضاکاروں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ 

Related Posts