کورونا وائرس کے خلاف جنگ: وزیرِ اعلیٰ سندھ کو 10 لاکھ روپے کا گمنام چیک وصول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کے خلاف جنگ: وزیرِ اعلیٰ سندھ کو 10 لاکھ روپے کا گمنام چیک وصول
کورونا وائرس کے خلاف جنگ: وزیرِ اعلیٰ سندھ کو 10 لاکھ روپے کا گمنام چیک وصول

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان بالخصوص صوبہ سندھ میں پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کو 10 لاکھ روپے کا گمنام چیک وصول ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ آج میں نے سندھ کورونا وائرس ہنگامی فنڈ کے لیے گمنام عطیہ وصول کیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس چندے کے ساتھ عطیہ دینے والے کی طرف سے ایک خط بھی تھا۔ اِس طرح کے مہربان اقدامات کورونا وائرس جیسے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہماری استعداد کو بڑھاتے ہیں۔

سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ ایسے نیک اعمال ہمیں یقین دلاتے ہیں کہ انسانیت اِس طرح کے سنگین وقت سے نمٹنے کے لیے ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے عطیہ دینے والے کا چیک اور خط بھی شیئر کیا۔

شیئر کیے گئے خط میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میں ایک ریٹائرڈ شخص ہوں جس کی عمر اِس وقت 88 سال ہے۔ آپ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے عطیات کی اپیل کی جس کے ردِ عمل میں ایک چیک بھیج رہا ہوں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یہ چیک کورونا وائرس جیسی عالمی وبا ء  کے خلاف جنگ میں استعمال کرنے کے لیے ایک چھوٹا سا عطیہ ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے چیک کا عکس بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ 

Related Posts