گیس کی غیرمنصفانہ تقسیم کا مسئلہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھاؤں گا،مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Murad Ali Shah

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام کو گیس سے محروم کیا جارہا ہے، گیس کی غیرمنصفانہ تقسیم کا مسئلہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھاؤں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ میں گیس بحران کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا، وزیر توانائی امتیاز شیخ، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری توانائی طارق شاہ اور دیگر رہنماء شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے میں گیس کا بحران شدید ہونے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ا س حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صنعت کاروں کے ساتھ گھریلو صارفین بھی بہت پریشان ہیں، سندھ ملک کا سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، اس کے باوجود بھی سندھ کی عوام کو محروم کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: گیس بحران کا فوری حل نکالنا ضروری ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کو گیس سے محروم کرنا آئین کے 158 آرٹیکل کی خلاف ورزی ہے، سب سے پہلے سندھ سے پیدا ہونے والی گیس سے صوبے کی ضروریات پوری کی جائیں۔

سید مراد علی شاہ نے وزیر توانائی کو ہدایت کی کہ گیس بحران پر سندھ کا کیس تیار کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ میں گیس کی غیرمنصفانہ تقسیم کا مسئلہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھاؤں گا۔

Related Posts