متنازعہ سیاسی فلم سول وار پاکستان میں ریلیز کرنیکا فیصلہ، مزید تفصیلات سامنے آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

متنازعہ سیاسی فلم سول وار پاکستان میں ریلیز کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے، فلم کے متعلق مزید تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

کرسٹن ڈنسٹ، کائلی سپائنی، نک آفرمین، ویگنر مورا اور دیگر فنکاروں نے فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم کو متنازعہ قرار دینے کی وجہ  کہانی کا پلاٹ ہے جس میں امریکا میں خانہ جنگی اور قتل و غارت دکھائی گئی ہے۔

عراق اور افغانستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر فوجی آپریشن کے نام پر جنگ اور پھر خٰانہ جنگی مسلط کرنے والے ملک امریکا میں عوامی ہم آہنگی کا شہرہ ہے اور عموماً تصور تک نہیں کیا جاسکتا کہ امریکا میں خانہ جنگی ہوسکتی ہے۔

فلم کا ٹریلر

سول وار کے فلمسازوں نے فلم رواں ماہ 26 اپریل کو پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم کا ٹریلر آج سے 4ماہ قبل یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا جسے اب تک 1  کروڑ 70 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔

یوٹیوب پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے فلم کے ٹریلر پر مختلف تبصرے کیے اور 1 لاکھ 34 ہزار صارفین نے ٹریلر کی ویڈیو کو پسندیدگی کی سند عطا کردی جبکہ فلم کی کہانی مکمل طور پر فکشن یعنی تصورات پر مبنی ہے۔

 کہانی

لی ایک فوٹو جرنلسٹ ہے جو ویسٹرن فورسز کے نام سے بننے والی ایک فورس کو دیکھتا ہے جو امریکا کی اقتدار پر براجمان حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے تیار ہے جس کے دوران خانہ جنگی ہوتی ہے اور امریکی شہری اپنے ہی ملک میں بے وطن ہو کر رہ جاتے ہیں۔

کاسٹ میں شامل فنکار

اس فلم کی کاسٹ میں کرسٹن ڈنسٹ، ویگنر مورا، کائلی اسپائنی، اسٹیفن مکنلے، سونویا مزونو اور نک آفرمین سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم کی کہانی کو حقیقت پر مبنی دکھانے کیلئے فنکاروں کی محنت فلم کے ٹریلر سے ہی عیاں ہوجاتی ہے۔

کاسٹ میں جیفرسن وائٹ، جوانی فیلز، نیلسن لی، ایڈمنڈ ڈونووان، کارل گلسمین، جن ہا، جوجو ٹی گبز اور جیس میٹنی سمیت دیگر فنکار بھی مختلف کرداروں میں جان ڈالتے نظر آتے ہیں، فلم پر تنقید نگاروں نے ملی جلی آراء کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts