کراچی کے سول ہسپتال میں کورونا وائرس کی 200 کٹس آ گئیں، ٹیسنگ کا عمل شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Death toll rises to 143 as coronavirus infects 7481 people across Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے سول ہسپتال  (سی ایچ کے) میں قومی ادارۂ صحت اسلام آباد سے 200 کورونا وائرس کٹس آگئی ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

صوبہ سندھ میں سول ہسپتال کراچی وہ 5واں ادارہ بن گیا ہے جہاں کورونا وائرس کے ٹیسٹ دستیاب ہیں جبکہ اس سے قبل صرف آغا خان ہسپتال، انڈس ہسپتال کراچی، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، اوجھا کیمپس اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں یہ ٹیسٹ دستیاب تھے۔

سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خادم حسین قریشی نے بتایا کہ ہسپتال میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے ۔ یہ عمل قومی ادارۂ صحت سے کٹس وصول ہونے کے بعد شروع کیا گیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ہماری انفلوئنزا لیب میں چوبیس گھنٹے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی سہولت دستیاب ہوگی جبکہ ڈپارٹمنٹ میں کورونا وائرس کے نام سے کاؤنٹر بھی قائم کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر خادم قریشی کے مطابق کورونا وائرس کاؤنٹر کے قیام کا مقصد وائرس کے بارے میں عوام کو رہنمائی فراہم کرنا اور متاثرہ مریضوں کو تعلیم دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشتبہ مریضوں کو ہسٹری اور ٹیسٹ کے لیے کنٹرول روم بھیجا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی حفاظتی سازوسامان (پی پی ای یا پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ) اور زندگی بچانے والی ادویات پہلے ہی کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے منگوا لی گئی ہیں۔

Related Posts