اگر حکومت نہیں چل رہی تو الیکشن ہونا کوئی معیوب بات نہیں، مصطفیٰ کمال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mustufa kamal
اگر حکومت نہیں چل رہی تو الیکشن ہونا کوئی معیوب بات نہیں ،مصطفیٰ کمال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سیدمصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر کوئی حکومت نہیں چل رہی تو الیکشن ہونا کوئی معیوب بات نہیں ہے، عمران خان سے گزارش ہے کہ سختی کم کریں۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہاکہ مولانا پھنسے والے سیاست دان نہیں ہیں وہ اپنے کارڈز کھیل رہے ہیں،مولانا نے ایک بڑا مجمع جمع کیا ہے وہ بند گلی میں نہیں پھنسے ہیں،مجھے احساس ہے جس طرح وزیر اعظم نے مولانا کی ذات پر حملہ کیا،اس طرح کی باتیں کرناوزیر اعظم کو زیب نہیں دیتا۔

انہوں نے کہاکہ اگر کوئی حکومت نہیں چل رہی تو الیکشن ہوناکوئی معیوب بات نہیں ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کو آئینی ترمیم کی ضرورت ہے اگر آئینی اختیارات سے متعلق مارچ ہوتا تو ہم بھی شرکت کرتے، دنیا بھر میں انتخابات ہوتے ہیں میڈ ٹرم الیکشن ہوتے ہیں،حالانکہ بھارت میں بھی الیکشن ہوتے ہیں لیکن دندھالی کا شور نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کے لچک دکھانے کے بعد عثمان ڈار آزادی مارچ تھمنے کے لیے پُر امید

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ دو جماعتوں نے الکیٹرول ریفارمز نہیں کیےہیں۔ صوبائی،وفاقی اور لوکل گورنمنٹ کچرا اٹھانے میں ناکام ہوچکی ہے،پیپلز پارٹی کو زیب نہیں دیتا کہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر گلہ پھاڑ پھاڑ کر تقریریں کریں،اگر اپوزیشن حکومت کو ہٹانے میں سنجیدہ ہے تو اسمبلیوں سے استعفی دے دیں۔

انہوں نےکہا کہ ملک میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے 50ہزار کا کام اب 5لاکھ روپے ہوتا ہے،عمران خان سے گزارش ہے کہ سختی کم کریں تاکہ کرپشن کا ریٹ کم ہوسکے،الیکشن کمیشن کے دو ارکان کا تقرر نہ ہوسکا کیونکہ اپوزیشن اور حکومت ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں، دوسری جانب 45لاش پڑی ہیں اور ریلوے منسٹر سیاسی بیان دے کر حکومت بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔

Related Posts