کھارادر، بولٹن مارکیٹ دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کھارادر، بولٹن مارکیٹ دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
کھارادر، بولٹن مارکیٹ دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کھارادر بولٹن مارکیٹ کے قریب کیے گئے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو کے مطابق دھماکہ 9 بج کر 16 منٹ پر ہوا جس کے نتیجے میں پولیس وین تباہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بولٹن مارکیٹ کے قریب بم دھماکے میں ایک خاتون جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دھماکے کے بعد روشنی کا گولہ نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ دہشتگردی کا تیسرا واقعہ ہے۔وزیر اعلیٰ  بولٹن بم دھماکے پر برہم

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بولٹن مارکیٹ دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی جبکہ دھماکے کے باعث پولیس وین جل کر تباہ ہوگئی تاہم وین ڈرائیور دہشت گردی سے محفوظ رہا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ پولیس موبائل موٹر سائیکل کے قریب آتے ہی دھماکہ ہوگیا۔ جاں بحق خاتون ایک رکشے پر سوار تھیں۔

ایس ایس پی سٹی شبیر سیٹھار کا کہنا ہے کہ دھماکےمیں تباہ ہونے والی پولیس موبائل معمول کے گشت پر مامور تھی۔ موٹر سائیکل کے آگے آنے پر موبائل کی رفتار دھیمی ہوئی تو دھماکہ ہوگیا۔

دوسری جانب دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ زخمیوں میں بدر الدین، محمد فراز، محمد حسن، یونس، خالد، محمد اشفاق، سفیان، محمد عبداللہ، عارف اور امین شامل ہیں۔

گزشتہ روز بم دھماکے میں مناف، اشرف، شہزاد، محمد ایوب، سکندر اور ظفر عالم بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔

پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کیلئے استعمال کی گئی موٹر سائیکل نمبر کے اے ای 9658 شیخ پرویز رحمان کے نام رجسٹرڈ ہے، مالک کی تلاش جاری ہے تاہم تاحال کامیابی نہیں مل سکی۔ 

 

Related Posts