عمران خان کے اسکواڈ میں شامل گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کے اسکواڈ میں شامل گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی
عمران خان کے اسکواڈ میں شامل گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی میں اچانک آگ لگنے کا حادثہ روات کے قریب پیش آیا ہے۔

چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے پر گاڑی میں موجود سوار افراد نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعے کے وقت عمران خان کی گاڑی متاثرہ گاڑی کے پیچھے تھی۔

عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی کو اچانک آگ لگنے کے بعد موقع پر موجود ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا، جبکہ واقعے میں عمران خان محفوظ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کا شکار ہونے والی گاڑی میں عمران خان کی پرسنل سیکیورٹی کے افراد سوار تھے، جنہوں نے گاڑی میں آگ لگنے کے بعد گاڑی سے چھلانگیں لگا کر اپنی جان بچائی۔

دوسری جانب واقعہ پیش آنے کے بعد عمران خان کے ساتھ موجود سیکورٹی اسٹاف انھیں لے کر فوری طور پر اسلام آباد روانہ ہوگیا۔

Related Posts