سندھ اور وفاق میں محاذ آرائی، سچائی کیا ہے ؟؟؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto is criticizing Prime Minister Imran Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 18 ہزار کا ہندسہ عبور کرچکی ہے، کورونا وائرس نے ناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو متاثر کیا ہے اور پوری دنیا کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہی ہے لیکن پاکستان میں سیاسی قیادت عوام کو کورونا سے بچانے ،روزگار کے تحفظ اور خوراک کی فراہمی کے بجائے الزام تراشی میں توانائیاں صرف کرنے میں مصروف ہے۔

پیپلزپارٹی کا موقف
سندھ کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں کورونا سے پیدا ہونے والی مشکلات کا ذمہ دار وفاق کو قرار دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کا جواب
چیئرمین پیپلزپارٹی اورسندھ حکومت کے الزامات کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نقد رقوم کا اجراء چاہتی ہے تاکہ کرپشن کی جاسکے۔

پیپلزپارٹی کے الزامات
1۔کورونا وائرس کے بحران میں وفاقی حکومت صوبوں کا ساتھ نہیں دے رہی۔
2۔وفاق نے کورونا وائرس سے متاثرین کے ٹیسٹ کیلئے کوئی فنڈز نہیں دیئے۔
3۔وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ معیشت کی بہتری کیلئے مدد نہیں کی۔
4۔وزیراعظم نے یومیہ اجرت والوں کے ہاتھ پرایک روپیہ بھی نہیں رکھا۔
5۔ کورونا سے جنگ میں مصروف طبی عملے کیلئے حفاظتی سامان نہیں دیا گیا۔
6۔پہلے دوارب بعد میں سترہ ارب دینےکااعلان کیا گیا پر کچھ نہیں ملا۔
7۔ وزیراعظم بتائیں کہ کون سی ایلیٹ کلاس ہے جس نے لاک ڈاؤن کرایا۔
8۔18ویں ترمیم اوراین ایف سی ایوارڈ میں چھیڑچھاڑصوبائی خودمختاری میں مداخلت ہے۔
9۔سندھ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سب سے زیادہ اقدامات کر رہا ہے۔
10۔ عالمی اداروں سے ملنے والی امداد سے سندھ حکومت کی مالی مدد کی جائے۔

تحریک انصاف کے اقدامات
1۔ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے متاثرین کو نقد رقوم کا اجراء۔
2۔ایئرپورٹس پر کورونا کی تشخیص کیلئے خصوصی کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔
3۔ملک کے 154 اضلاع میں مشتبہ مریضوں کیلئے قرنطینہ مراکز قائم کئے۔
4۔کنسٹرکشن کے شعبے کیلئے مراعات اور کام کرنے کی اجازت دی گئی۔
5۔ ملک کے تمام صوبوں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے طبی سامان فراہم کیاجارہا ہے۔
6۔بیرون ممالک میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
7۔معیشت کی بحالی کیلئے عالمی اداروں سے بات چیت کا عمل جاری ہے۔
8۔قرضوں کی ادائیگی معاف وموخر کرنے کیلئے اقوام عالم گزارشات کیں۔
9۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے لوگوں کو کاروبار کے مواقع دیئے جارہے ہیں۔
10۔ بیروزگار افراد کیلئے ایک ویب پورٹل کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے الزامات
1۔سندھ حکومت این ایف سی ایوارڈ کے فنڈز کھانا چاہتی ہے۔
2۔ سندھ حکومت کورونا کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہی ہے۔
3۔ سندھ میں سخت لاک ڈاؤن عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔
4۔ ایس او پیز کے تحت کاروبار کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
5۔ باجماعت نماز کیلئے ایس او پیز کے باوجود پابندی بلاجوازہے۔
6۔ سندھ حکومت نے راشن کی تقسیم میں خرد برد کی ہے۔
7۔ عالمی امداد سے نقد رقوم کے حصول کیلئے واویلہ مچارہی ہے۔
8۔ سندھ میں ناقص طبی سہولیات کے باعث اموات زیادہ ہیں۔
9۔ کاروباری افراد سے رقوم کا مطالبہ کیا جارہاہے۔
10۔ سندھ حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ وفاق پر ڈال رہی ہے۔

سندھ حکومت کے اقدامات
1۔ سندھ میں بغیر حکمت عملی کے لاک ڈاؤن کا نفاذکردیا گیا۔
2۔عوام کو راشن کی فراہمی کا دعویٰ کیا گیا تاہم تصدیق کہیں نہیں ہوئی۔
3۔ مسدودوسائل وذرائع کے ساتھ آن لائن کاروبار کی اجازت دی گئی۔
4۔ طبی سہولیات کا فقدان ہے اور کہیں ایس او پیزپر عملدرآمد نہیں ہورہا۔
5۔ اسکولوں کو اعتماد میں لئے بغیر فیسوں میں کمی کی ہدایت پر عدالت میں سبکی ہوئی۔
6۔ باجماعت نماز پر پابندی ہے لیکن بازاروں میں بے پناہ رش ہے۔
7۔ لاک ڈاؤن میں بیروزگار ہونیوالوں کوکوئی ریلیف نہیں ملا۔
8۔ کرائے داروں اور یوٹیلیٹی بلز سے متعلق آرڈیننس تاحال نہیں آیا۔
9۔ قرنطینہ مراکز میں ناقص انتظامات کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہوا۔
10۔ معاشی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

سچائی کیا ہے
کورونا کی وباء نے جہاں ملک میں سیکڑوں جانیں لیں اور ہزاروں لوگوں کو متاثر کیا ہے وہیں اس قدرتی آفت نے لوگوں کو صحیح اور غلط کی پہچان بھی کروادی ہے، کون سی جماعت عوام کی بھلائی کیلئے اقدامات کررہی ہے اور کون سی جماعت صرف سیاست چمکارہی ہے، یہ سب عوام بخوبی دیکھ رہے ہیں۔

تحریک انصاف پہلی بار وفاق میں حکومت بنانے کے باوجود ملک میں اس وباء سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے جبکہ کئی دہائیوں سے ملک میں مختلف ادوار میں حکمرانی کرنیوالی پیپلزپارٹی اس قدرتی آفت کو بھی سیاست چمکانے کیلئے استعمال کررہی ہے اور وفاق پر الزامات لگاکر عوام کی توجہ سمیٹ رہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اب تک سندھ حکومت عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کرسکی ہے ، اس لئے عوام تمام جماعتوں کی سیاسی چالبازیوں سے آگاہ ہیں جس کا اندازہ آئندہ الیکشن میں ہوجائیگا۔

Related Posts