سیلز ٹیکس کی جعلی رسیدوں کے خلاف ایف بی آر نے کارروائی شروع کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلز ٹیکس کی جعلی رسیدوں کے خلاف ایف بی آر متحرک
اسلام آباد: چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کی جعلی اور فلائنگ ان وائسز میں ملوث تمام افراد کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کی جعلی اور فلائنگ ان وائسز میں ملوث تمام افراد کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سیلز ٹیکس کی جعلی رسیدوں کے خلاف ایف بی آر متحرک ہوگئی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میںچیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا ہے کہ تاجر برادری نیب سے تو بچ جائے گی مگر ایف بی آر نہیں بخشے گا۔

چیئرمین ایف بی آرکا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس کی جعلی اور فلائنگ ان وائسز میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے،سیلز ٹیکس کی جعلی رسیدوں کے خلاف گزشتہ روز فیصل آباد میں ایکشن لیا گیا ۔ کارروائی کے دوران 2افراد گرفتاہوئےجبکہ ملزموں کے ساتھیوں اور جعلی اکاؤنٹس کی بھی نشاندہی ہو گئی۔

 چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اس طرح کے کاموں میں ملوث افراد کے خلاف بہت بہت سخت کارروائی کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کاکہنا تھا کہ  اب سے ٹیکسوں سےمتعلق کیسزایف بی آرکوبھیجےجائیں گے،ٹیکس کےمعاملات اب ایف بی آردیکھےگا،بینک ڈیفالٹ کےکیسزاسٹیٹ بینک،متعلقہ بینک دیکھےگا،  متلعقہ بینک کی جانب سے درخواست کے بغیر نیب بینک ڈیفالٹ کیسز نہیں لے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب سے متعلق تاجروں کے تحفظات بےبنیادہیں، چیئرمین نیب

Related Posts